اسلام پور ہاسپٹل کا معائنہ
تحریک ترقی اتر بنگال کے کارکنان نے اسلام پور ہاسپٹل کا لیا جائزہ ہاسپٹل میں جگہ بہ جگہ گندگیوں کا ڈھیر، گندگی کی وجہ سے کافی بدبو، مریضوں کو سانس لینے میں بے حد دقت آج بتاریخ 13اپریل، 2017 تحریک ترقی اتر بنگال کے صدر محمد شہباز عالم مصباحی اور سکریٹری منظور احمد نوری نے اسلام ہاسپٹل کا جائزہ لیا. کئی مریضوں سے بات کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ اب ہاسپٹل پہلے کی طرح نہیں ہے. پہلے مریضوں کے ساتھ ڈاکٹرز اور نرس کی طرف سے کافی ہمدردی کا مظاہرہ کیا جاتا تھا، لیکن اب صورت حال کچھ مختلف ہے،اب سب کے سب پروفیشنل ہوگئے ہیں اور پروفیشنل انداز میں ہی مریضوں سے پیش آتے ہیں. پورے ہاسپٹل کا ہم نے معائنہ کیا. معائنہ کے دوران دیکھا کہ ہاسپٹل کے میل اور فیمیل وارڈز دونوں میں مریضوں کے بیڈ کے سامنے ہی گندگیاں پڑی ہوئی ہیں جنہیں صاف نہیں کیا گیا ہے جس سے مریض کو کافی تکلیف ہوتی ہے اور بدبو کی وجہ سے مریض کو سانس لینے میں بھی دقت ہوتی ہے. ظاہر ہے جب گندگی ہوگی تو وہ فضا صحت بخش نہیں بلکہ مریض کے لیے مہلک ہوگی جبکہ ایک شفا خانے کی پہلی ذمہ داری ہے کہ وہ مکمل صاف ستھرا ہو. اس کے ...